راولپنڈی،تھانہ رتہ امرال پولیس کاکلیام آباد اور گردوانوح میں سرچ آپریشن، گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اورافراد کی چیکنگ

راولپنڈی(کرائم ڈیسک) تھانہ رتہ امرال پولیس کاکلیام آباد اور گردوانوح میں سرچ آپریشن، سرچ آپریشن کے دوران گھروں، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اورافراد کی چیکنگ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ رتہ امرال پولیس نے کلیام آباد اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا ، سرچ آپریشن میں ایس ایچ اورتہ امرال سمیت ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس اوردیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی،سرچ آپریشن کے دوران 156 گھروں،79کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اورانفرادی طورپر193افرادکو چیک کیا گیا، ایس پی راول کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے، سرچ آپریشنزکا سلسلہ جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں