پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین آخری ٹیسٹ میچ کا کل سے آغاز

لاہور: (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ کل سے شیر بنگلا کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا، پاکستان کو 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

مشن وائٹ واش، قومی شاہین اونچی پرواز کے لیے تیار ہیں، ڈھاکا کے شیر بنگلا سٹیڈیم میں زور کا جوڑ پڑے گا۔ پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد پاکستانی ٹیم کا مورال بلند ہے، بنگلا دیش ریڈ بال کرکٹ میں گرین شرٹس کے خلاف پہلی کامیابی کے لیے پر امید ہیں، جیت کا عزم لئے دونوں ٹیموں نے بھرپورپریکٹس کی۔

آخری ٹیسٹ میچ سے قبل بنگال ٹائیگرز کے لیے خوشخبری سامنے آگئی،آل راؤنڈر شکیب الحسن اور فاسٹ بولر تسکین احمد فٹ ہوگئے، دونوں کھلاڑیوں کی پاکستان کے خلاف ان ایکشن ہونے کی امید ہے۔

پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم کو آٹھ وکٹ سے شکست دی تھی، دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں مہمان ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ قومی ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 24 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں