کرس گیل کی ٹی ٹوئنٹی کے اوپننگ بیٹسمینوں پر تنقید

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین کرس گیل نے کہا ہے کہ مختصر فارمیٹ کی کرکٹ کا آغاز ہوا تو افتتاحی بیٹسمین آغاز میں ہی جارحانہ انداز اپناتے تھے، یہ صورتحال اب ٹی 10میچز میں نظر آتی ہے۔

ویسٹ انڈیز(سپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جارح مزاج بیٹسمین کرس گیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وقت کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں جارحانہ پن کی کمی ہوتی جا رہی ہے،اب اوپنرز ابتدائی6اوورز میں جارحانہ اسٹروکس کھیلنے کے بجائے اپنے لیے بیٹنگ کرتے نظر آتے ہیں،اس وجہ سے ٹی ٹوئنٹی میچز میں تفریح کا عنصر ختم ہوتا جا رہا ہے۔
کرس گیل کا مزید کہنا تھا کہ ان کی سمجھ سے بالاتر ہے کہ پاور پلے میں بیٹرز اپنے خول میں بند کیوں نظر آتے ہیں،انھیں ابتدا میں ہی جارحیت برقرار رکھتے ہوئے شائقین کو بھرپور تفریح فراہم کرنا چاہیے،یہی مختصر فارمیٹ کی جان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں