شان ٹیٹ افغانستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ کے عہدے سے مستعفی

سابق آسٹریلوی مایہ ناز فاسٹ باؤلر شان ٹیٹ نے افغانستان کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

افغانستان(سپورٹس ڈیسک)تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر لانس کلیوزنرنے گزشتہ روز بطور ہیڈ کوچ افغان کرکٹ ٹیم اپنے کانٹریکٹ میں توسیع سے انکار کردیا تھا جس کے بعد اب اچانک بولنگ کنسلٹنٹ نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
شان ٹیٹ افغان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولنگ کنسلٹنٹ کے فرائض انجام دے رہے تھے جن کا بورڈ سے سال کے آخر تک معاہدہ تھا لیکن گزشتہ روز وہ اچانک ذمے داریوں سے سبکدوش ہوئے اور فوری طور پر عہدے سے استعفیٰ دیا۔
اپنے مختصر بیان میں شان ٹیٹ نے کہا کہ افغان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کو انجوائے کیا اور خاص طور پر نوجوانوں نے متاثر کیا جس سے ذاتی طورپر سمجھتا ہوں کہ افغان ٹیم کا مستقبل اچھا ہے جب کہ اپنے دور میں لانس کلیوزنرجیسے کرکٹ کی سمجھ بوجھ رکھنے والے ہیڈ کوچ کا ساتھ بھی خوشگوار رہا۔
واضح رہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر شان ٹیٹ کو افغان کرکٹ بورڈ نے رواں سال اگست میں بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا تھا اور ان کے کانٹریکٹ کی معیاد پانچ ماہ تک تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں