جنوبی افریقہ کے پیرااولمپکس سپر اسٹار المعروف بلیڈ رنر کو مزید 7 سال کی جیل

جنوبی افریقہ (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ کے پیرا اولمپکس اسٹار آسکر پسٹوریئس المعروف بلیڈ رنر کو قتل کے جرم میں مزید 7 سال کے لئے جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔آسکرپسٹوریئس نے 2013 میں اپنی گرل فرینڈ ریوا اسٹین کیمپ کو اپنے گھر کے باتھ روم میں گولی مار قتل کر دیا تھا۔

آسکر پسٹوریئس اپنی کاربن فائبر مصنوعی ٹانگوں کے لئئے “بلیڈ رنر” کے نام سے پہچانے جاتے ہیں، انہیں اپنی گرل فرینڈ کے قتل کے الزام میں 6 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ جیل میں بحالی پروگرام کے تحت آسکر پسٹوریئس کو اپنی مقتولہ گرل فرینڈ کے والدین کے ساتھ بات چیت کی بھی سہولت فراہم کی گئی تاکہ معاملہ مصالحتی طور پر بات چیت کےذریعے ختم ہو جائے۔

آسکر پسٹوریئس نے اپنی گرل فرینڈ کے قتل کا اعتراف کورٹ ٹرائل کے بعد کیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے ہر قسم کی سزا پانے کا ارادہ کیا تھا، اور کہا تھا کہ ریوا کے لئے مجھے یہ سب کچھ کرنا پڑے گا۔

آسکر پسٹوریئس اپنی 13 سال کی سزا کا نصف پورا کرنے کے بعد پیرول پر رہا ہونے کے اہل بھی ہو چکے تھے مگر پھر عدالتی احکامات کے تحت انہیں دوبارہ 7 سال کے لئے جیل بھیج دیا گیا۔
واضح رہے کہ آسکر پسٹوریئس پیرا اولمپکس گیمز میں ظلائی تمغے بھی جیت چکے ہیں اور دنیا میں اپنی کاربن فائبر مصنوعی ٹانگوں کی بدولت کافی مشہہور تھے ، انہیں معذور ایتھیلیٹس کو ٹریک پر لانے کے لئے ایک تحریک کا ایمبیسیڈر بھی بنایا گیا تھا۔
عدالتی حکم پر اب انہیں جوہانسبرگ کے قریب ایک جیل سے جنوبی افریقہ کے مشرقی ساحل پر ایک جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اسٹین کیمپ کے والدین رہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں