لاہور (سپورٹس ڈیسک) کراچی کنگز کی قیادت چھوڑنے والے عماد وسیم نے اپنے جانشین بابر اعظم کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کردیا۔
سوشل میڈیا پراپنے پیغام میں عماد وسیم نے کہاکہ گزشتہ 4سیزنز میں قیادت کی ذمہ داری سونپ کر کیے جانے والے اعتماد پر میں کراچی کنگز فیملی کا شکریہ ادا کرتا ہوں،میرے لیے یہ یادگار لمحات رہے،میں ٹیم کیلیے مزید بڑی کامیابیاں دیکھنے کا خواہاں اور بابر اعظم کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔