میں تمہاری تنظیم سازی کروں گی، فردوس عاشق اعوان اور طلال چوہدری میں تلخ کلامی

لاہور (مڈیا ڈسک) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کے مابین نوک جھونک ہوئی ہے۔این اے ڈسکہ کے انتخابات پر بات کرتے ہوئے دونوں رہنما آپے سے باہر ہو گئے۔طلال چوہدری نے کہا کہ جس فیکٹری میں ٹمپرنگ کی گئی ہے وہاں پر فردوس عاشق اعوان کا ملازم موجود تھا،جب تحقیقات ہوں گی تو سب واضح ہو جائے گا۔
پروگرام میں موجود فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وہ طلال چوہدری کا چینلج قبول کرتی ہیں،طلال چوہدری اب اپنا ثبوت سامنے رکھیں،اگر وہ اپنی ماں کے سچے بیٹے ہیں تو ثبوت سامنے لائیں جس پر طلال چوہدری نے کہا کہ میں آپ جیسا نہیں ہوں۔دونوں کے مابین پروگرام کے دوران تلخ کلامی بڑھ گئی۔فردوس عاشق نے کہا کہ اگر طلال چوہدری ثبوت لے کر نہ آئے تو میں تمہاری تنظیم سازی کروں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں