راولپنڈی:(سپورٹس ڈیسک)پاک آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے41ویں مقابلےاختتام پذیر ہوگئے اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نمایاں کارکردگی دکھانےوالوں میں انعامات تقسیم کیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک آرمی رائفل ایسوسی ایشن کے مقابلوں کی اختتامی تقریب کا انعقاد جہلم گیریژن میں کیا گیا ،آرمی چیف نے بطورمہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔
میگاشوٹنگ ایونٹ 26اکتوبرسےیکم دسمبرتک منعقدہوا جس میں آرمی،نیوی اورایئرفورس کےنشانہ بازوں نےحصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سول آرمڈفورسزاورشہریوں سمیت 2500سےزائدنشانہ بازوں نے شرکت کی،انٹرفارمیشنزمقابلوں میں ملتان کورپہلےاورمنگلاکوردوسرےنمبرپررہی ، انٹرسروسزمیچوں میں پاک فوج نےتمام مقابلےجیت لیے جبکہ پاکستان آرمی نے اوپن نیشنل میچز میں شاٹ گن، لانگ رینج ،سمال بور ٹرافی اور وزیراعظم “اسکلز ایٹ آرمز” بگ بور نیشنل چیلنج اپنے نام کیا۔
دیگرمقابلوں میں پنجاب رینجرز کا پہلا اورگلگت بلتستان اسکاؤٹ کا دوسرا نمبر رہا جبکہ آرمی چیف نےنمایاں کارکردگی دکھانےوالوں میں انعامات تقسیم کیے اورمارکس مین شپ میں اعلیٰ مہارتوں کےمظاہرےکوسراہا،آرمی چیف نےاس موقع پراپنی نشانہ بازی کی مہارتوں کابھی مظاہرہ کیا۔
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ایک جوان کی شوٹنگ مہارت اس کاطرہ امتیازہے اوربنیادی فوجی تربیت میں شوٹنگ مہارت مرکزی حیثیت رکھتی ہے ۔