بھوبنیشور:(سپورٹس ڈیسک) جونیئر ہاکی ورلڈکپ رینکنگ میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو شکست دیدی۔
میگا ایونٹ کے رینکنگ میچ میں جنوبی افریقہ نے قومی ٹیم کے خلاف پنالٹی شوٹ آؤٹس مرحلہ میں فتح سمیٹی ۔مقررہ وقت تک میچ 3-3 گول سے برابر رہا ۔
جنوبی افریقہ نے پنالٹی شوٹ آؤٹ مرحلہ 1-4 گول سے جیتا ،قومی کھلاڑی ابوذر،عبدالحنان اور عبدالرحمٰن نے فیلڈ گول سکور کئے۔پنالٹی شوٹ آؤٹس مرحلہ میں عدیل لطیف نے پاکستان کی جانب سے واحد گول کیا۔
پاکستان 4 دسمبر کو 11ویں،12ویں پوزیشن کے لئے اپنا آخری میچ کھیلے گا۔