پاکستان میں سونے کے نرخ بڑھ گئے

عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 850 روپے بڑھ گئے جبکہ فی اونس نرخ 9 ڈالر سستا ہوگیا۔

کراچی(کامرس ڈیسک) صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو پاکستان میں سونے کے فی تولہ نرخ میں 850 روپے اضافے سے ایک لاکھ 23 ہزار 650 روپے کی سطح پر آگئے جبکہ 10 گرام سونا 729 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 6 ہزار 10 روپے کا ہوگیا۔

پاکستان میں اکتوبر کے آخری ہفتے میں سونا ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا تھا۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ 9 ڈالر کی کمی کے بعد 1777 ڈالر پر آگئے۔

ملک میں چاندی کی فی تولہ قیمت 1460 روپے اور 10 گرام 1251.71 روپے میں فروخت ہورہی ہے۔ فی اونس چاندی کے نرخ 22.40 ڈالر پر آگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں