منشیات کیس؛ شاہ رخ خان کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا، بھارتی وزیر

آریان خان کو 28 اکتوبر کو منشیات کیس میں بومبے ہائی کورٹ سے ضمانت ملی تھی

ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابینرجی نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان کو شوبز انڈسٹری کے دیگر افراد کی طرح جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق ممتابینرجی نے بیان ممبئی میں اپنے تین روزہ دورے کے دوران ایک عوامی پلیٹ فارم پر دیتے ہوئے کہا کہ میں جانتی ہوں مہیش بھٹ کو نشانہ بنایا گیا، شاہ رخ خان کو نشانہ بنایا گیا اور بھی کئی نام ہیں۔

مہیش بھٹ کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال کہ لبرلز کیسے دائیں بازو سے محفوظ رہ سکتے ہیں کے جواب میں ممتا بینرجی نے کہا بھارت طاقت کے استعمال پر نہیں بلکہ افرادی قوت کے استعمال پر یقین رکھتا ہے۔ بدقسمتی سے ہمیں بی جے پی کے ظالمانہ، غیر جمہوری اور غیر اخلاقی رویے کا سامنا ہے۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو 28 اکتوبر کو منشیات کیس میں بومبے ہائی کورٹ سے ضمانت ملی تھی۔ بعد ازاں عدالتی فیصلے میں کہا گیا تھا کہ ابتدائی طو پر ملزمان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں