اردو، پنجابی اور پشتو فلم انڈسٹری کا بڑا نام ہدایتکار ممتاز علی خان انتقال کرگئے۔
لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کو کئی سپر ہٹ فلمیں دینے والے ہدایتکار ممتاز علی خان بہتر برس کی عمرميں انتقال کرگئے، مرحوم طویل عرصہ سے علیل تھے۔
انہوں نے فلمی کیریئر کا آغاز بطور معاون ہدایتکار کیا، فلم گہرے زخم ، ڈاکو کی لڑکی، یادوں کی بارات، دلہن ایک رات کی، قیامت سے قیامت تک اور راکا سمیت چالیس فلموں کی ہدایتکاری کی، انہوں نے اداکار عجب گل اور اسماعیل شاہ جیسے بڑے نام متعارف کرائے۔
نماز جنازہ میں اداکار اچھی خان کے علاؤہ کسی بھی ساتھی ہدایتکار، پروڈیوسر یا فنکار نے شرکت نہ کی ۔مرحوم نے اپنے سوگواروں میں چار بیٹے اور تین بیٹیاں چھوڑیں، ان کی تدفین سبزہ زار قبرستان میں کی گئی۔