حال ہی میں منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کیلئے طلب کی جانے والی اداکارہ جیکولین فرنینڈس سکیش چندر شیکھرنامی بھتہ خور کے ساتھ تصاویرمنظرعام پرآنے کے بعد سوشل میڈیا پرتنقید کی زد میں ہیں۔
نئی دہلی(شوبز ڈیسک) جیکولین کواگست میں پہلی بارنئی دہلی کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے 200 ملین بھارتی روپوں کے فراڈ اوربھتہ خوری کے کیس میں پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا گیاتھا۔ ۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ مقدمہ ادیتی سنگھ نامی خاتون کی شکایت پردرج کیا گیا تھا جس کا دعویٰ تھا کہ ایک شخص نے وزارت قانون کا سینیئر افسربن کر فون کیا اوررقم کے بدلے ایک کیس میں گرفتاراس کے شوہرشویندر شوہر کی ضمانت پررہائی کی یقین دہانی کروائی۔
ادیتی کا کہنا تھا کہ جون 2020 سے اب تک وہ 30 اقساط میں چندرا شیکھر کو 200 کروڑ روپے دے چکی ہیں اور انہیں کہا گیا تھا کہ دی جانے والی رقم حکمراں جماعت بی جے پی کے فنڈزمیں جمع ہوگی۔
جیکولین کی لیک ہونے والی تصویر میں ساتھ موجود سکیش چندر شیکھرپہلے ہی دھوکہ دہی کے 21 مقدمات میں نامزد ہیں اور اس وقت روہنی جیل میں بند تھے۔
سینٹرل ایجنسی نے سکیش کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں چنئی میں سمندرکے قریب 8.25 ملین روپے مالیت کی ایک حویلی اور کئی لگژری کاروں پر چھاپہ مارا۔ لوئس ووٹن اور شینل جیسے اعلیٰ درجے کے لیبلز کے جوتے، کپڑے اور بیگز بھی ضبط کیے گئے جن کی مالیت 200 ملین روپے ہے۔
جیکولین سے اس کیس میں پوچھ گچھ کے وقت سکیش کے ساتھ ڈیٹنگ کی افواہیں زیرگردش تھیں جنہیں دونوں کی لیک ہونے والی تصاویر نے مزید ہوادی ہے ۔ کچھ رپورٹس کے مطابق جیکولین کو سکیش نے دھوکہ دیا تھا لیکن بعض دیگررپورٹس کے مطابق سکیش جیکولین کے لیے پرائیویٹ جیٹ طیاروں کا بندوبست کرتا اورمہنگے تحائف بھیجتا تھا۔
سریش کے وکیل کے مطابق جیکولین ان کے موکل کے ساتھ تعلقات میں تھیں تاہم جیکولین کی ٹیم نے ایسے ان دعوؤں کی تردید کی ہے۔
تصویریں سامنے آنےکے بعد سے اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے تاہم تاحال جیکولین کی جانب سے کسی قسم کے ردعمل کا سامنا نہیں کیا گیا ہے۔
سری لنکا سے تعلق رکھنے والی جیکولین فرنینڈس نےسال 2011 میں فلم مرڈر 2 سے بالی ووڈ میں شہرت حاصل کی۔ وہ آخری بار بھوت پولیس میں نظر آئی تھیں۔