سوسن آرنلڈ والٹ ڈزنی کی پہلی خاتون چیئرمین منتخب

لاس اینجلس۔(شوبز ڈیسک) :معروف انٹرٹینمنٹ کمپنی والٹ ڈزنی نے سوسن آرنلڈ کو ڈزنی کی 98 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون چیئرمین منتخب کر لیا ہے ۔برطانوی خبررساں ادار ے کے مطابق والٹ ڈزنی کی نومنتخب چیئرمین نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں ڈزنی کے شیئر ہولڈرز کے طویل مدتی مفادات کی خدمت جاری رکھنے اور سی ای او باب چاپیک کے ساتھ مل کر کام کرنے کی منتظر ہوں ۔

آرنلڈ 14 سال سے ڈزنی بورڈ کی رکن اور گزشتہ8 سالوں سے کارلائل گروپ میں ایک ایگزیکٹیو ہیں اور وہ اس سے قبل اشیائے خوردونوش کی بڑی کمپنی پراکٹر اینڈ گیمبل اور فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈز میں بھی ذمہ داریاں نبھا چکی ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل باب ایگر والٹ ڈزنی کے چیئرمین تھے انہوں نے کمپنی میں 15سال خدمات سرانجام دینے کے بعد 2020 میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور وہ دسمبر 2021 کے آخر تک کمپنی چھوڑ دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں