لاہور(نیوز ڈیسک) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ لاہور کا ضمنی الیکشن ہماری زندگی موت کا سوال ہے،الیکشن کے روز الیکشن سنبھالنا ہی اصل کام ہے،5دسمبر کے روزذمہ داری نہ نبھانے والوں سے کوئی کمپرومائز نہیں ہو گا۔وہ ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں پیپلز پارٹی لاہور کے ضلعی ،زونل صدور و ٹکٹ ہولڈرز کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔
راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ 3دسمبر کو بعد نماز جمعہ پیکو روڈ کے انتخابی دفتر سے نکالی جانے والی ریلی میں پیپلز پارٹی اپنی طاقت کا بھر پور مظاہرہ کرے گی،انتخابی عمل کو پارٹی سطح پر مکمل مانیٹر کرینگے،تمام ونگز پوری تیاری کیساتھ پیکو روڈ دفتر پہنچیں۔ہر زون اور ڈسٹرکٹ کی حاضری لگائیں گے۔اس موقع پر (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی سے وابستگی رکھنے والوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان بھی کیا۔