سٹاک ایکسچینج نہیں حکومت کی معاشی پالیسی اور اقدامات کریش ہوئے ہیں‘ شہباز شریف

ملک پر نازل بربادی سے نجات حاصل نہ کی تو اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیا چگ گئیں کھیت پوری قوم پڑھ رہی ہو گی

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ سٹاک ایکسچینج نہیںموجودہ حکومت کی معاشی پالیسی اور اقدامات کریش ہوئے ہیں ،ایک روز حکومت نے کامیابیوں کے دعوے کئے اگلے ہی روز سٹاک ایکسچینج میں بلڈ باتھ ہوگیا ،سٹاک ایکسچینج میں 2000 پوائنٹس کا گرنا سرمایہ کاروں کے معاشی پالیسیوں پر عدم اعتماد کا ثبوت ہے ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوبنے کے ذمہ دار عمران نیازی ہیں ،خبردار کیا تھا کہ تجارتی خسارہ، شرح سود میں اضافہ معیشت کی جان لے گا ،غیرملکی قرض کا تاریخی بوجھ روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا نتیجہ یہی نکلنا تھا ،ملک پر نازل بربادی سے نجات حاصل نہ کی تو اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیا چگ گئیں کھیت پوری قوم پڑھ رہی ہو گی ،یہ ہی ڈگر رہی تو خاکم بدہن پاکستان کا کیا ہوگا، اس تباہی کو اب رکنا چاہیے، یہ قومی سلامتی کا سوال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں