اومی کرون ویرینٹ کیخلاف اینٹی باڈی ٹریٹمنٹ کے مزید ٹھوس نتائج کیلئے ٹیسٹ کئے جائیں گے، کمپنی
لندن (بیورو+ایجنسیاں) برطانیہ کی دوا بنانے والی کمپنی گلیکسو اسمتھ کلائن (جی ایس کی) نے کہا ہے کہ امریکی دوا ساز کمپنی ویرکی اینٹی باڈی دوا اومی کرون ویرینٹ کے خلاف کام کرتی ہے۔
جی ایس کے کے مطابق امریکی کمپنی ویر کے ساتھ اینٹی باڈی پر مبنی کورونا تھراپی کا پری کلینیکل تجزیہ کیا گیا۔دوا ساز کمپنی کاکہنا ہے کہ کورونا تھراپی پری کلینیکل تجزیے میں کورونا اینٹی باڈی ٹریٹمنٹ کے اومی کرون ویرینٹ کیخلاف مثبت نتائج ملے ہیں۔کمپنی کے مطابق اومی کرون ویرینٹ کیخلاف اینٹی باڈی ٹریٹمنٹ کے مزید ٹھوس نتائج کیلئے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔