کورونا وائرس کی مہلک قسم اومی کرون سعودی عرب بھی پہنچ گئی

جدہ :(انٹرنیشنل ڈیسک) کورونا وائرس کی مہلک قسم “اومی کرون “سعودی عرب تک پہنچ گئی۔خبرایجنسی کے مطابق سعودی عرب میں “اومی کرون “وائرس کے پہلے کیس کی تصدیق ہوگئی ہے اورشمالی افریقی ملک سے آنے والے مسافر میں کورونا کی نئی قسم کی تصدیق کی گئی۔

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ اومی کرون وائرس سے متاثرہ شخص اور اس کے ساتھ رابطے میں رہنے والے افراد کو بھی قرنطینہ کردیا گیاہے۔

سعودی وزارت صحت کا کہنا ہےکہ وائرس کی نئی قسم سےمتعلق قائم کمیٹی مسلسل کام کررہی ہے اور سعودی عرب آنے والے مسافروں کی نگرانی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں