لندن (بیورو + ایجنسیاں) شہزادہ چارلس نے برطانوی شاہی خاندان پر لکھی گئی ایک نئی کتاب میں سامنے آنے والے متنازع الزامات کی تردید کردی ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے طابق، شہزادہ چارلس کے آفس کی جانب سے نئی کتاب بردرز اینڈوائوز، اِن سائیڈ دی پرائیویٹ لائیوز آف ولیم، کیٹ، ہیری اینڈ میگھن کے مصنف کرسٹیفر اینڈریسن کی جانب سے عا ئد کیے گئے متنازع الزامات کی تردید کردی ہے۔
کرسٹیفر اینڈریسن نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا کہ برطانوی شاہی خاندان میں شہزادہ چارلس اور ان کی اہلیہ ڈچز آف کارن وال، کیملا، نے اپنے پوتے آرچی کی پیدائش سے قبل اس کی رنگت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا۔رپورٹس کے مطابق برطانوی تخت کے اگلے وارث چارلس نے وکلاء کی ایک ٹیم سے بھی اس معاملے پر بات چیت کی ہے۔خیال رہے کہ میگھن نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں شاہی زندگی کے اپنے تجربے کے بارے میں بتایا تھا اور کہا تھا کہ ان کے برطانیہ چھوڑنے کی بڑی وجہ نسل پرستی ہے۔