مغربی ممالک اچھی نیت کا مظاہرہ کریں تو جوہری معاہدہ جلد ممکن ہوگا:ایران

تہران:(انٹرنیشنل ڈیسک)ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر مغربی ممالک اچھی نیت کا مظاہرہ کریں تو جوہری معاہدہ بہت جلد ممکن ہوگا۔

ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے کہا کہ آسٹریا میں جوہری مذاکرات سنجیدگی سے جاری ہیں اور ایران پر سے امریکی پابندیوں کا خاتمہ بنیادی ترجیح ہے۔

تہران نے پابندیاں ہٹانے اور معاہدے پر دوبارہ عمل درآمد سے متعلق دو مسودے یورپی ممالک کو جمع کروائے جبکہ اسرائیل نے جوہری مذاکرات فوری روکنے کے لئے عالمی برادری پر دباؤ بڑھا دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں