سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کم عمر و بغیر نمبر پلیٹ رکشہ و چنگچی کیخلاف ڈٹ گئی

کارروائی پر ڈرائیورز کی طرف سے احتجاج کو خاطر میں نہ لانے کا فیصلہ

راولپنڈی (کرائم ڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کم عمر و بغیر نمبر پلیٹ رکشہ و چنگچی کے خلاف ڈٹ گئی ،کاروائی پر ڈرائیورز کی طرف سے احتجاج کو خاطر میں نہ لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔چیف ٹریفک آفیسر تیمور خان نے اعلان کیا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کسی قسم کے دبائو میں نہیں آئیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پبلک سروس کے کم عمر ڈرائیور کو سواریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کے اجازت نہیں دے سکتے۔

سی ٹی او راولپنڈی نے کہاکہ کم عمر رکشہ و چنگچی ڈرائیور اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کی زندگی کو بھی خطرہ میں ڈالتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ بغیر نمبر پلیٹ گاڑی استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر نے کہاکہ غریب ہونا کوئی جرم نہیں پر غربت کو ڈھال کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ ماہ بغیر نمبر پلیٹ پر 3242جبکہ کم عمر ڈرائیور کے خلاف کاروائی پر 178چالان کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں