تحریک انصاف کا صادق سنجرانی کو دوبارہ چیئرمین سینیٹ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(ا ±جنرل رپورٹر) تحریک انصاف نے صادق سنجرانی کو دوبارہ چیئرمین سینیٹ بنانے کا فیصلہ کرلیا، صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینیٹ ہوں گے،یوسف رضا گیلانی بڑے مارجن سے ہاریں گے، حفیظ شیخ بھاری اکثریت سے سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہوں گے۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں کسی کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہے۔سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔ یوسف رضا گیلانی کی کیا انٹری ہونی ہے اصل انٹری تو حفیظ شیخ کی ہے۔ حفیظ شیخ نے ملک کی معیشت کو سہارا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سینیٹ چیئرمین بھی صادق سنجرانی ہی ہوں گے۔ وزیراعظم ہر ہفتہ کنسٹرکشن کے حوالے سے اجلاس بلاتے ہیں۔دوسری جانب سندھ میں سینیٹ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔
الیکشن کمیشن ا?ف پاکستان کی جاری کی گئی حتمی فہرست کے مطابق 7 جنرل نشستوں پر 10 امیدوار انتخاب لڑیں گے۔جنرل نشستوں پر ایم کیو ایم پاکستان کے فیصل سبزواری، پی ٹی ا?ئی کے فیصل واوڈا، جی ڈی اے کے صدرالدین شاہ، پیپلز پارٹی کی شیری رحمن، سلیم مانڈوی والا، جام مہتاب، شہادت اعوان، تاج حیدر، صادق میمن، دوست علی جیسر انتخاب لڑیں گے۔ٹیکنو کریٹ کی 2 نشستوں پر4امیدوار حصہ لیں گے جن پر پیپلز پارٹی کے فارق ایچ نائیک، کریم خواجہ، پی ٹی ا?ئی کے سیف اللہ ابڑوتحریکِ لبیک پاکستان جو پہلی مرتبہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لے رہی ہے کی طرف سے یشائ اللہ خان شامل ہیں۔
خواتین کی 2 نشستوں پر 3 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔پیپلز پارٹی کی پلوشہ خان، رخسانہ شاہ اور ایم کیو ایم کی خالدہ طیب خواتین نشستوں کی امیدوار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں