اسلام آباد (کرائم ڈیسک) اے این ایف نارتھ اور اے این ایف انٹیلی جنس نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔
اعلامیہ کے مطابق نائیجیریا کے باشندے سے کوکین کے 71 کیپسول بر آمد کرلئے گئے ، 923 گرام کے کوکین کیپسولز کو ملزم نے اپنے پیٹ میں چھپا رکھا تھا، برآمد شدہ مواد کی عالمی منڈی میں قیمت تقریبا دو لاکھ امریکی ڈالر کے قریب ہے، اے این ایف نے ملزم کو حراست میں لے لیا اس سلسلے میں مزید تفتیش شروع کر دی گئی ۔