39

الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کرنے والے آج اس کے حامی بن گئے، شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کل تک الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کرنے والے آج اس کے حامی بن گئے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کو وہی فیصلے قبول ہیں جو ان کی خواہش کے مطابق ہوں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اگر یہ الیکشن جیتے تو شفاف اور منصفانہ، ہار گئے تو دھاندلی کا واویلا مچاتے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاسی منافقت ہر گزرتے دن کے ساتھ سامنے آرہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں