ڈھاکہ میں قومی کرکٹرز کی پریکٹس، ٹیکنیکل خامیوں کو دور کرنے پر توجہ

ڈھاکہ : (سپورٹس ڈیسک) پہلے ٹیسٹ میچ میں کامیابی کے بعد شاہینوں نے ڈھاکہ میں ڈیرے جما لیے، قومی ٹیسٹ سکواڈ نے میرپور کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن کا آغاز کر دیا۔

قومی ٹیسٹ اسکواڈ نے ڈھاکہ میں چار دسمبر سے شیڈول دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا، جہاں وہ ٹیکنیکل خامیوں کو دور کرنے پر توجہ دیں گے۔

پہلے روزاسکواڈ میں شامل پانچ کھلاڑی کپتان بابر اعظم، اظہر علی، فواد عالم کی آپشنل سیشن میں شرکت کی جبکہ سعود شکیل اور کامران غلام نے بھی نیٹ سیشن میں خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی ہے۔

مشن وائٹ واش کے لیے قومی کھلاڑیوں نے کمر کس لی، دورہ بنگلا دیش میں ناقابل شکست رہنے کے جذبے سے سرشار قومی سکواڈ آج نیٹ سیشن میں ان ایکشن ہے۔ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی نگرانی میں ٹیسٹ سکواڈ کی بھرپور پریکٹس جاری ہے جبکہ 3 دسمبر کو دوپہر ڈیڑھ بجے ٹریننگ سیشن شیڈول ہے۔

پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے شیر بنگلا کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں