لاپتہ چینی ٹینس اسٹار کا معاملہ، چین میں تمام بین الاقوامی ٹورنامنٹ معطل

ٹینس کی عالمی تنظیم نے لاپتہ چینی ٹینس اسٹار کے معاملے پر چینی حکومت کے رویے کے خلاف تمام ٹورنامنٹ معطل کردیے ہیں۔

فلوریڈا(سپورٹس ڈیسک) خبر رساں ادارے کے مطابق ٹینس کی عالمی تنظٰیم (ڈبیلو ٹی اے) نے لاپتہ چینی ٹینس اسٹار پینگ شوائی کے معاملے میں چینی حکومت کے رویے کے بعد ٹورنامنٹ کی معطلی کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ پینگ شوائی نے چین کے سابق نائب وزیر اعظم ژانگ گاؤلی پر جنسی تعلقات قائم کرنے کے لیے مجبور کرنے کا الزام لگایا تھا جس کے بعد وہ منظر عام سے غائب تھی لیکن بعد ازاں وہ منظر عام پر آگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:( سابق وزیر اعظم پر جنسی ہراسانی کا الزام، چین کی غائب ٹینس اسٹار منظر عام پر آگئیں)
غیر ملکی خبر رساں ادارے نے رپورٹ کی تھی کہ پینگ شوائی نے 30 منٹ تک انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کے صدر سے ویڈیو کال پر گفتگو کی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ وہ بیجنگ میں اپنے گھر پر ہی موجود ہیں اور وہ فی الحال ذاتی زندگی میں مداخلت نہیں چاہتی ہیں۔
اس سے قبل چینی صحافی نے ٹوئٹر پر ان کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کی تھیں جس میں یہ دعوی کیا گیا تھا کہ یہ تصاویر اور ویڈیوز حالیہ دنوں کی ہی ہیں۔

خیال رہے کہ چینی ٹینس اسٹار پینگ شوائی سابق ڈبلز عالمی نمبر ون رہ چکی ہیں جبکہ ان کے منظر عام سے غائب ہونے کے بعد ویمن ٹینس کی عالمی تنظیم نے ان سے متعلق معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: (یورپی یونین نے چین سے خاتون ٹینس پلئیر کی حفاظت کے لئے قابل تصدیق ثبوت کا مطالبہ کر دیا)
علاوہ ازیں برطانیہ، امریکہ اور اقوام متحدہ نے بھی پینگ شوائی کی حفاظت یقینی بنانے کا مطالبہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں