کراچی(کامرس ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انڈیکس میں زبردست اتار چڑھاؤ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کے آغار پر ہی انڈیکس میں منفی کمی کے باعث 100 انڈیکس میں 779 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی۔
دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 779 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار 589 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔
گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا تھا، گزشتہ روز انڈیکس 45 ھزار 379 کی سطح پر بند ہوا تھا۔