سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں بڑے اضافے کی درخواست کردی

اسلام آباد:(کامرس ڈیسک)سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں 58روپے 42پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کی درخواست کردی ہے۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) کی جانب سے کہا گیا کہ گیس قیمت میں اضافہ رواں مالی سال یکم جولائی سے مانگا گیا ہے اوردرخواست رواں مالی سال کی ریونیو ضروریات کیلئے دی گئی ہے۔سوئی سدرن کی درخواست کی 6دسمبر کو کراچی میں سماعت ہوگی ۔

سوئی سدرن کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ رواں مالی سال ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ 18ارب 39کروڑ روپے ہے اورگیس کی اوسط قیمت 838روپے 30پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی جائے جبکہ گیس کی موجودہ اوسط قیمت 779روپے 88پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں