اسلام آباد(کامرس ڈیسک)یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت سے بنیادی اشیاء پر سبسڈی برقرار رکھنے کیلئے ساڑھے پانچ ارب مانگ لیئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پہلے سے جاری فنڈز استعمال کرنے کا مشورہ دیدیا،ای سی سی میں مزید سبسڈی برقرار رکھنے کا فیصلہ نہ ہوسکا تاہم مزید مشاورت ہوگی۔ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف مجموعی طور پر 10 ارب کے بقایاجات ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پوائنٹ آف سیل مشینیں نصب کرنے کا منصوبہ بھی تاخیر کا شکار ہو گیا ہے،اب تک 3700 میں سے 2300 مشینیں نصب ہو سکی ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ تین سال میں حکومت ادارے کو 49 ارب روپے سے زیادہ فراہم کر چکی ہے۔