اسلام آباد:(کامرس ڈیسک) پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن میں اضافے کی سمری منظور کرلی گئی ہے۔وفاقی وزیر عمر ایوب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا،اجلاس میں پٹرول پر ڈیلرزمارجن 99، ڈیزل پر83 پیسے فی لٹر بڑھانے کی سفارش کی گئی تھی۔
سمری میں سفارش کی گئی کہ پٹرول پرڈیلرزمارجن 3.91 سے بڑھا کر 4.90 روپے فی لٹر کیا جائے،ڈیزل پرڈیلرزمارجن 3.30 سے بڑھا کر 4.13 روپے فی لٹر کیا جائے
اجلاس کی سمری میں قرار دیا گیا کہ مہنگائی، شرح سود بڑھنے سےڈیلرز کے اخراجات میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور پٹرولیم ڈویژن کے مابین مذاکرات کے بعد پٹرولیم ڈویژن نے فی لیٹر پٹرول پر مارجن میں99 پیسے اضافے پر رضامندی کا اظہار کیا تھا۔
پٹرولیم ڈویژن نے 6 ماہ بعد ڈیلرز مارجن کاجائزہ لینےکی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیلرز مارجن اضافہ 4.90 روپے فی لیٹر کیا جائےگا۔