اداکار اعجاز اسلم کے والد انتقال کرگئے

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ٹیلنٹڈ اداکار اعجاز اسلم کے والد انتقال کرگئے ہیں۔اداکار اعجاز اسلم نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو اپنے والد کے انتقال کی خبر دی ہے۔

اداکار نے بتایا ہے کہ میں نے اپنے والد کی صورت میں ایک بہترین دوست اور ساتھ آج کھو دیا ہے۔
A post shared by Aijaz aslam (@aijazzaslamofficial)

انہوں نے بتایا ہے کہ ان کے والد ان کی طاقت تھے جو اب اس دنیا میں نہیں رہے ہیں۔اداکار اعجاز اسلم نے اپنے مداحوں سے اپنے والد کے بلند درجات اور ان کی مغفرت کے لئے دعا کرنے کی درخواست کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں