ملک کیلئے جان بھی حاضر ہے میں نے اسی ملک میں جنم لیا اور اسی ملک نے مجھے عزت شہرت دی،اداکارہ
لاہور (شوبز ڈیسک) فلم، ٹی وی اداکارہ اور ماڈل آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ پاکستان مجھے اپنی جان سے زیادہ پیارا ہے، اس کیلئے جان بھی حاضر ہے میں نے اسی ملک میں جنم لیا اور اسی ملک نے مجھے عزت شہرت دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شوبز میں بھی میری شناخت اسی ملک کے حوالے سے ہے، بھارتی فلموں میں آفرز ملنے کے باوجود فی الحال کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ملاقات میں کیا۔ اداکارہ نے کہا ہے کہ فیشن انڈسٹری سے زیادہ اس وقت ملکی فلموں میں مصروف ہوں۔ فلم باجی کی شاندار کامیابی نے میرے فلمی کیریئر میں ایک نیا موڑ لیا ہے۔