36

بھارتی ٹک ٹاک اسٹار نے شعیب اختر کی شاندار بولنگ اسپیلز کی ویڈیوز میں ترمیم کر کے خود کو خوبصورتی سے شامل کرلیا

اسلام آباد (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر سے مشابہہ بھارتی ٹک ٹاک اسٹار نے شعیب اختر کی شاندار بولنگ اسپیلز کی ویڈیوز میں ترمیم کر کے خود کو خوبصورتی سے شامل کرلیا۔خود کو ویڈیو میں شامل کرنے والی سوشل میڈیا اسٹار ونیتا کھیلنانی نےشعیب اختر کی کِٹ جیسا لباس ہی زیب تن کیا اور ان ہی کے بولنگ اسٹائل کو کاپی کیا۔ونیتا نے یہ خوبصورت ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’شعیب اختر کے ساتھ جڑواں بنتے ہوئے۔سوشل میڈیا پر زیر گردش ہمشکل خاتون پر سوشل میڈیا پر فعال شعیب اختر نے اب تک

کوئی ردعمل نہیں دیا جبکہ ونیتا اس غیر معمولی مشابہت کو انجوائے کررہی ہیں اور اپنے سوشل میڈیا پیغام میں اس پر کھل کر اظہار خیال بھی کر رہی ہیں۔ونیتا نے انسٹاگرام پر شعیب اختر کی ایڈٹ کی ہوئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ لوگ کہہ رہے ہیں میں شعیب اختر کی طرح دِکھتی ہوں؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں