اوکاڑہ: (کرائم ڈیسک) بدبخت بیٹے نے گھریلو جھگڑے پر تیز دھار آلے سے ماں کو قتل کر دیا جبکہ باپ شدید زخمی ہو گیا۔
اوکاڑہ تھانہ صدر کی حدود 48/D میں بدبخت بیٹے نے گھریلو جھگڑے پر تیز دھار آلے سے ماں کو قتل کر دیا جبکہ باپ کا گلہ کاٹ کر شدید زخمی کر دیا، شدید زخمی منیر احمد کو زخمی حالت میں ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ملزم شاہد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا اورفرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دئیے۔