زخمی ٹائیگر ووڈ اپنے گالف کیرئیر کے 150 ویں ایونٹ میں حصہ لینے کو بے قرار

بہاماس (سپورٹس ڈیسک) ٹائیگرووڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ کیرئیر کے 150 ویں ایونٹ گالف چمپئین شپ ایونٹ کا بڑی بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسکاٹ لینڈ کا سینٹ اینڈریوز کا گراؤنڈ میرے پسندید گالف کورس گراؤنڈ میں سے ایک ہے، جہاں کھیل کر مجھے بے حد خوشی ملتی ہے۔45 سالہ مشہور عالمی گالفر ٹائیگر ووڈ اگلے سال جولائی میں سینٹ اینڈریوز گالف کورس گراؤنڈ میں ہونے والے گالف ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے۔ٹائیگر ووڈ سال 2000 اور 2005 میں یہ ایونٹ جیت چکے ہیں ۔

واضح رہے کہ ٹائیگر ووڈ گزشتہ سال فروری میں ایک کار حادثے میں زخمی ہو گئے تھے، حادثے میں ان کی دائیں ٹانگ دو مختلف جگہ سے ٹوٹ گئیں تھی، جس کی وجہ سے وہ ابھی تک گالف کورس کے میدان میں نہیں اترے۔

کار حادثے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ڈراؤنا خواب تھا جو میں کبھی بھول نہیں سکتا ، ٹائیگر ووڈ نے کہا کہ ان کی نظریں
ایونٹ پر ہیں اور خود کو ذہنی اور جسمانی طور پر مظبوط بنانے کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ آزمائشی طور پر ہیرو ورلڈ چیلنج ٹورنامنٹ کھیلیں گے جو بہاماس میں اس جمعرات کو شروع ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں