ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 4 سے 8 دسمبر تک شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میرپور میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو دو میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
چٹگانگ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ مایہ ناز بلے باز بابر اعظم قومی ٹیم کو لیڈ کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں کلین سویپ کر چکی ہے۔