کراچی: (کامرس ڈیسک) فیول پرائس کی مد میں بجلی 4 روپے 74 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے، نیپرا نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
ماہ اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا میں سماعت ہوئی، چئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ جتنی زیادہ لوڈشیڈنگ کریں گے اتنی بجلی مہنگی ہوگی، ہمارے لیے یہ بہت ہی مشکل مرحلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایل این جی کی طلب ورسد کامعاملہ حل کرانے کے لیے پیش رفت چل رہی ہے۔
نیپرا اتھارٹی اعدادوشمارکاجائزہ لینے کےبعدفیصلہ جاری کرے گی، صارفین کو آئندہ ماہ کے بلوں میں اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔ فیصلے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکڑک صارفین پر نہیں ہوگا ۔