ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پاکستان کیلئے ناگزیر شبر زیدی نے وزیراعظم سے ایپل کر دی 

کراچی(این این آئی)سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کہ دستاویزی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کو ملتوی ہونے سے بچانے کیلئے اپنا آئینی اختیار بروئے کار لائیں، غیردستاویزی معیشت کے نقصانات اور لائحہ عمل پرشبر زیدی نے کہا کہ وزیر اعظم اور کابینہ کے پاس اختیارا ت ہیں کہ ملکی مفاد میں کسی کنٹیکٹ پر پیپرا کے اعتراضات کو مسترد کرسکتے ہیں،سابق چیئرمین نے اتفاق کیا کہ کرپشن کی روک تھام کیلئے پیپرا قوانین کا اطلاق ضروری ہے لیکن ڈیجیٹل پاکستان کیلئے ٹیکنالوجی پر مبنی سلوشنز رائج کرنا

ناگزیر ہے ۔شبرزیدی کا کہنا تھا کہ غیرقانونی تجارت اور بلیک مارکیٹ کے خاتمہ کیلئے ڈیجیٹائزیشن واحد حل ہے تاہم معیشت کو دستاویزی شکل دینے کی مخالف مافیا ڈیجیٹائزیشن کے راستے میں ہمیشہ رکاوٹیں کھڑی کرتی رہتی ہے ۔شبر زیدی نے کہا کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم پاکستان کیلئے ناگزیر ہے ، اس نظام کی افادیت کے حوالے سے ترکی ایک بہترین مثال ہے جس نے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی مدد سے اپنا ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشو 8فیصد سے بڑھا کر18فیصد تک پہنچا دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں