ابھیشیک بچن نے شاہ رخ خان کی بہترین صلاحیت بتادی

کنگ خان ناقابل یقین حد تک معاون ،بصیرت والے پروڈیوسر ہیں ،فنکاروں ،ہدایت کاروں کو اپنی تخلیقی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کرتے ہیں، اداکار

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف اداکار ابھیشیک بچن نے بھارتی فلم نگری کے بادشاہ، اداکار شاہ رخ خان کی بطور پروڈیوسر بہترین صلاحیت بتادی۔ ابھیشیک بچن نے ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ’ وہ ایک ناقابل یقین حد تک معاون اور بصیرت والے پروڈیوسر ہیں جو اپنے فنکاروں اور ہدایت کاروں کو اپنی تخلیقی صلاحیتیں دکھانے کا موقع فراہم کرتے ہیں‘۔

انہوں نے شاہ رخ خان کی بطور پروڈیوسر بہترین صلاحیت بتاتے ہوئے کہا کہ’ ان کی بہترین خوبی یہ ہے کہ انہیں اپنی فلم کی کہانی اور کہانی سنانے والے پر پورا بھروسا ہوتا ہے‘۔ابھیشیک بچن اپنی نئی کرائم تھرلر فلم ’باب بسواس‘ میں اداکارہ چترانگدا سنگھ کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔اس فلم میں وہ ایک قاتل کا کردار ادا کریں گیجوکہ اپنی یادداشت کھو چکا ہے اور اپنی پرانی زندگی سے دوبارہ جڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ فلم بھارتی اسٹریمنگ سروس زی فائیو پر 3 دسمبر 2021 کو ریلیزکی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں