نعمان اعجاز کے بیٹے کے ہمراہ اداکارہ ہانیہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر مقبول

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سنئیر اداکار نعمان اعجاز کے بیٹے زاویار اعجاز کے ہمراہ اداکارہ ہانیہ عامر کی تصاویر وائرل ہوگئی۔
شوبز انڈسٹری میں ابھرتے اداکار زاویار اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر پر ہانیہ عامر کے ہمراہ لی گئی تصاویر شیئر کی ہیں۔
View this post on Instagram
A post shared by Zaviyar Ejaz (@znejaz)

انسٹا گرام پر اداکار کے جانب سے شئیر کی جانے والی تصاویر میں دونوں فنکار خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔یاد رہے کہ یہ تصویریں اِن فنکاروں کے آنے والے نئے پروجیکٹ کے سیٹ پر بنائی گئی ہیں۔

زاویار اعجاز نے شیئر کی گئی تصاور کے کیپشن میں اپنے آنے والے پروجیکٹ ’سنگِ ماہ‘ کا نام بھی لکھا ہے۔

واضح رہے کہ ہانیہ عامر اور زاویار اعجاز کے ڈرامہ سیریل ’ سنگ ِ ماہ ‘ کی کاسٹ میں معروف گلوکار عاطف اسلم، اداکار نعمان اعجاز، اداکارہ کبریٰ خان، ثانیہ سعید بھی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں