کورونا کی نئی قسم ’اومی کرون‘ سپین بھی پہنچ گئی

برطانیہ میں نئی پابندیاں نافذ کردی ،تمام بالغ افراد کو کورونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگوانے کا فیصلہ

میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کینیڈا اور سوئٹزر لینڈ کے بعد سپین بھی پہنچ گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جی سیون ملکوں نے اومی کرون کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب برطانیہ میں نئی پابندیاں نافذ کردی گئیں اور تمام بالغ افراد کو کورونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں کو بوسٹر شاٹس کی ہدایت کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں