راولپنڈی تفتیشی افسران کو تفتیشی فنڈز کی مد میں 27 لاکھ روپے سے زائدکی رقم ادا کر دی گئی

تفتیشی فنڈزکی ادائیگی کا مقصد تفتیش کے معیار کو بہتر و شفاف بنانا اور تفتیش میں درپیش مالی مسائل کا حل ہے،ایس ایس پی انوسٹی گیشن

راولپنڈی (نیوز ڈیسک) راولپنڈی پولیس کے تفتیشی افسران کو تفتیشی فنڈز کی مد میں 27 لاکھ روپے سے زائدکی رقم ادا کر دی گئی،ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے تفتیشی افسران کو کراس چیک خود دئیے، تفتیشی فنڈزکی ادائیگی کا مقصد تفتیش کے معیار کو بہتر و شفاف بنانا اور تفتیش میں درپیش مالی مسائل کا حل ہے۔

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی اطہر اسماعیل کی ہدایت پرتفتیشی افسران کی مشکلات کو بروقت حل کرنے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید غضنفر علی شاہ نے راولپنڈی پولیس کی32تفتیشی افسران کو تفتیشی فنڈز کی مد میں27 لاکھ 20 ہزار 440 روپے کی رقم بذریعہ کراس چیک دی گئی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن سید غضنفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسرا ن کی مشکلات اور مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، انہیںفنڈز بروقت جاری کرنے کا مقصد تفتیش کے معیار کو بہتر بنانا اور شفافیت کے عمل کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تفتیشی افسران کے مسائل کو حل کرنااور مشکلات کو دور کرنا ہے،ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس شفافیت اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے اور تفتیشی افسران کو تفتیشی فنڈز کی فراہمی کو شفاف بنانے کے لیے فنڈز کی فراہمی کراس چیکس کے ذریعے کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں