47

پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 20روپے کا اضافہ کرنے کی تیاریاں ، سمری ارسال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے بری خبر، اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میںہوشربا اضافے کی تجویز دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق اوگر ا کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میںفی لیٹر 20روپے سات پیسے اضافے کی سمری پیڑولیم ڈویژن کو ارسال کردی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اوگرا نے ڈیزل کی فی لیٹرقیمت میں 19 روپے61 پیسے اضافے کی تجویز دی ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی مجوزہ قیمتوں کا تعین 30 روپےفی لیٹرلیوی کی بنیاد پر کیا گیا ہے، فی لیٹر پیٹرول پر موجودہ عائد لیوی 17 روپے 97

پیسے جب کہ فی لیٹر ڈیزل پر موجودہ عائد لیوی 18روپے 36 پیسے ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے تاہم وزارت خزانہ حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں