اسپینش فٹبال لیگ،ریال میڈرڈ نے سیویا کو1 کے مقابلے میں2 گول سے شکست دے دی

لالیگا (سپورٹس ڈیسک) اسپینش فٹبال لیگ میں ریال میڈرڈ نے سیویا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا جبکہ ایٹلیٹکو میڈرڈ نے کیڈیز کو آوٹ کلاس کرتے ہوئے چار ایک سے کامیابی اپنے نام کی۔

لالیگا میں ایٹیلیٹکو میڈرڈ اور کیڈیز کے درمیان پہلے ہاف میں تو مقابلہ برابری کا رہا، کوششوں کے باوجود کوئی ٹیم گول نہ بنا سکی لیکن دوسرے ہاف میں میڈرڈ کے فارڈرز چھا گئے اور تیس منٹ میں چار گول داغ دیئے جبکہ کیڈیز کی ٹیم سارے میچ میں ایک ہی گول بنا سکی۔

ایک اور میچ میں ریال میڈرڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد سیویا کو دو ایک سے شکست دے دی۔ایونٹ میں آج اوساسونا اور ایلچے کے درمیان میچ کھیلا جائے گا، ایونٹ کے تمام میچز جیوسوپر سے براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں