وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستانی ہلال گوشت کی پہلی کھیپ نجی کمپنی کی جانب سے اردن پہنچا دی گئی۔
اسلام آباد (کامرس ڈیسک) اپنے بیان میں عبدالرزاق داؤد نے اپنے بیان میں کہاکہ نئی منڈیوں تک غیر روایتی ایکسپورٹس کی ترویج کیلئے وزارت تجارت کوشاں ہے۔
مشیر تجارت نے مزید کہا کہ پاکستانی گوشت کی پہلی کھیپ نجی کمپنی کی جانب سے اردن پہنچا دی گئی، نجی کمپنی اس ضمن مبارکباد کی مستحق ہے، دیگر برآمد کنندگان کو بھی اپنی مصنوعات میں تنوع اور نئی مارکیٹ تک رسائی کیلئے کوشش کرنی ہوگی۔
واضح رہے کہ پاکستان کا شمار عالمی حلال گوشت کی برآمدات میں سرفہرست 20 ممالک میں ہوتا ہے اور یہ صنعت 27 فیصد سالانہ کی شرح سے ترقی کر رہی ہے۔ گزشتہ مالی سال پاکستان نے مختلف اقسام کا ہلال گوشت برآمد کرکے 33 کروڑ ڈالر سے زائد زرمبادلہ کمایا تھا۔ رواں ماہ مصر نے پاکستان کی 10 کمپنیوں کو ہلال گوشت اپنے ملک بھجوانے کی اجازت دی ہے۔