لاہور:(شوبز ڈیسک)سٹیج ڈرامہ کے دوران ہلڑ بازی کے معاملے پر اداکارہ ماہ نور نے مقدمہ درج کرادیا ہے۔لاہور کے تھیٹر میں سٹیج ڈرامہ کے دوران ہلڑ بازی کا واقعہ پیش آیا جہاں پر سٹیج اداکارہ ماہ نور کی انٹری کے دوران 60سے زائد افراد نے ہلڑ بازی کرتے ہوئے گالم گلوچ کیا۔
اداکارہ ماہ نور نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے درخواست میں موقف اپنایا کہ مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں اس لئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔