سلمان خان کے حوالے سے انتہائی بُری خبر سامنے آگئی

ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی شادی کی وجہ سے اداکار سلمان خان ایک بار پھر خبروں کی حصہ بن گئے۔غیر ملکی خبر رساں اداراے کے مطابق اداکار سلمان خان کی بہن ارپیتا خان کے شوہر آیوش شرما کا کہنا تھا کہ سلمان خان کے کام کرنے کا انداز کچھ ایسا ہے کہ ان کے پاس شادی کا وقت نہیں ہے۔

سلمان خان کی بہن کے شوہر نے بتایا کہ وہ سلمان خان کے سامنے اس موضوع کو نہیں چھیڑتے کیوں کہ جس طرح سے انہوں نے سلمان کو کام کرتے دیکھا ہے تو نہیں لگتا کہ ان کے پاس شادی کے لیے وقت ہے۔

آیوش شرما کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ وہ جیسے بھی ہیں اپنی زندگی سے بہت خوش ہیں اور وہ اپنے فیصلے خود لیں گے۔
اداکار سلمان خان کے بہنوئی کا مزید کہنا تھا کہ سلمان خان کا طرز زندگی بہت سادہ ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ وہ دو تین سال تک ایک ہی فون استعمال کرتے ہیں اور انہیں فونز میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

آیوش شرما نے مزید بتایا کہ انہیں کاروں، کپڑوں اور گھر میں موجود پرتعیش اشیاء میں کوئی دلچسپی نہیں۔
تاہم اداکار سلمان خان کے حوالے سے یہ خاص بات پتا چلی کہ اگر اداکار کو ، دو تین گھنٹوں کے لیے اکیلا چھوڑدیا جائے تو وہ فلمیں دیکھنے میں وقت گزاریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں