پُل کی تعمیر پر دواعشاریہ تین بلین روپے لاگت آئے گی اور اسے اٹھارہ ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا، بیان
اسلا م آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ کارگوز اور ٹریفک کی روانی میں مشکلات کراچی پورٹ ٹرسٹ کے لئے ایک بڑا چیلنج رہا ہے۔
سوشل میڈیا کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں علی زیدی نے کہا کہ ڈھائی سال کی منصوبہ بندی کے بعد کے پی ٹی نیٹیو جیٹی پر چھ لین پر مشتمل پٴْل کی تعمیر کررہا ہے جو ایسٹ اور ویسٹ وہارف کو آپس میں جوڑے گا۔انہوں نے کہا کہ پٴْل کی تعمیر پر دواعشاریہ تین بلین روپے لاگت آئے گی اور اسے اٹھارہ ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔