بھارتی سکھ خاتون کو اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان سے شادی کرنا مہنگا پڑ گیا

پرمجیت کور نے پاکستان جاکر یاتری ویزا کا غلط استعمال کیا،مذہب تبدیل کیا اور دوبارہ شادی کی،خاتون کو آئندہ کسی بھی صورت میں دوباہ پاکستان کا سفر کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔۔بھارتی شرومنی اکالی دل دہلی کے صدر نے پاکستانی ناظم الامور کو خط لکھ دیا

لاہور (نیوز ڈیسک) بھارتی سکھ خاتون کو اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان سے شادی کرنا مہنگا پڑ گیا۔جنگ نیوز کے مطابق پاکستان آنے والی سکھ خاتون پرمجیت کور کو پاکستان آ کر سلام قبول کرکے ایک گونگے اور بہرے نوجوان محمد عمران کے ساتھ شادی کرنا مہنگا پڑ گیا ہے۔بھارت واپسی پر خاتون کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
بھارتی شرومنی اکالی دل دہلی کے صدر پرمجیت سنگھ سرنائے نے نئی دہلی میں پاکستان ہائی کمیشن کے ناظم المور کو خط لکھا ہے کہ جس میں خاتون کو پاکستان جانے کے لیے آئندہ ویزا جاری نہ کرنے اور انہیں مستقل طور پر بلیک لسٹ کرنے کی درخواست کی ہے۔نئی دہلی گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے سابق سربراہ پرم جیت سنگھ سرنا نے پاکستانی ناظم الامور آفتاب حسن خان کو لکھے گئے خط میں کہا کہ وہ بھارت کی سکھ برادری کی جانب سے مغربی بنگال میں مقیم سکھ یاتری کو پاکستان سے بھارت واپس بھیجنے پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کرنا چاہیں گے۔

پرمجیت کور نے پاکستان جاکر اپنے یاتری ویزا کا غلط استعمال کیا،مذہب تبدیل کیا اور دوبارہ شادی کی ہے۔خاتون کے عمل نے سرحد پار سکھ یاتریوں پر گہرا منفی اثر ڈالا ہے تاہم وہ حکومت پاکستان کے فوری ردِعمل کو سراہتے ہیں جس سے صورتحال پر قابو پانے میں کافی حد تک مدد ملی۔انہوں نے یہ بھی درخواست کی کہ خاتون کو آئندہ کسی بھی صورت میں دوباہ پاکستان کا سفر کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔
واضح رہے کہ بھارت سے گذشتہ دنوں ہزاروں سکھ یاتری بابا گورونانک دیوجی کا جنم دن منانے پاکستان آئے تھے۔ان یاتریوں میں 39 سالہ پرم جیت کور اور ان کے شوہر اشتوش سنگھ بھی شامل تھے۔ یہ دونوں گونگے اور بہرے ہیں اور ان کی پاکستان آمد کا مقصد بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات کے علاوہ ایک پاکستانی نوجوان محمد عمران سے ملنا بھی تھا۔محمد عمران راجن پور کا رہائشی ہے جو اُن دونوں کی طرح گونگا بہرا ہے۔ بھارتی شہری لکھنو سے تعلق رکھنے والے اشتوش سنگھ اپنی 39 سالہ بیوی پرم جیت کور اس کے پاکستانی دوست سے ملوانے کے لیے لاہور لے آیا اور اس کی شادی پاکستانی نوجوان عمران سے کروا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں