سپین میں برفانی طوفان سے معمولات زندگی منجمد، شہری گھروں میں محصور

میڈرڈ: (انٹرنیشنل ڈیسک) طوفان آرون نے سپین میں معمولات زندگی منجمد کر دیئے ، ریکارڈ برف باری سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

سپین کے مختلف علاقوں میں برف باری سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے، ٹریفک پولیس اورمقامی اہلکاروں کی جانب سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے، سڑکوں پر بند ہونے والے ٹرکوں کو دوسری گاڑیوں کی مدد سے نکالا جا رہا ہے۔

یورپی ملک میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے کئی درجے نیچے گرگیا ہے، شدید برف باری کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں